حیدرآباد۔19ستمبر(اعتماد نیوز)وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج تلنگانہ
ریاست کو خصوصی موقف دینے پر زور دیا۔ انہوں نے آج 14ویں فینانس کمیشن کے
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے ارکان سے خصوصی موقف کے لئے مرکز سے
نمائندگی کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ریاست میں تلنگانہ کے ساتھ
نا انصافی ہوئی ہے۔ جسکی وجہ سے ہنوز تلنگانہ کے کئی اضلاع ترقی سے کافی
دور ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی آمدنی میں سب سے زائد حصہ حیدرآباد سے
ہی حاصل ہوتا ہے۔